نئی دہلی، 19/ جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ریلائنس جیو کی فری کالنگ اور مفت موبائل کی موجودہ میعاد 31مارچ 2017کو ختم ہو رہی ہے۔قیاس لگائے جا رہے تھے کہ کمپنی مفت خدمات 31مارچ سے آگے بڑھا سکتی ہے لیکن اسی درمیان خبر یہ آ رہی ہے کہ کمپنی اس تاریخ کے بعد پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ پلان کے لئے بہترین معمولی ریٹ طے کر سکتی ہے۔یہ ریٹ پلان یکم اپریل سے لے کر جون 2017تک لاگو ہوں گے، ایسا بتایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریٹ اتنے کم ہوں گے کہ صارفین کی جیب پر زیادہ اثر پڑے گا ہی نہیں۔کہا جا رہا تھا کہ جیو کی فری سروس کے ختم ہونے کے بعد اس کے صارفین کم ہونے لگیں گے،اب خبر آ رہی ہے کہ وہ مکمل طور پر مفت سروس تو نہیں دے گی لیکن وہ اس پر تھوڑا چارج لے گی۔رپورٹس کے مطابق اس پلان کو وہ جون 2017تک لاگو کر سکتی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ باقاعدہ ایک پوری ٹیم اس طرح کے ریٹ پلان پیش کئے جانے کو لے کر پہلوؤپر غور کر رہی ہے۔